کونسا صوبہ کتنا مقروض؟ وزارت خزانہ کی دستاویز میں تفصیلات سامنے آگئیں

رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں پنجاب پربیرونی قرضوں میں کمی جب کہ باقی ماندہ تمام 3 صوبوں پربیرونی قرضوں میں اضافہ ہوا ہے۔

وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے جاری  دستاویز کے مطابق  رواں مالی سال کی پہلی ششماہی جولائی تادسمبر 2025 کےدوران پنجاب پر بیرونی قرضوں میں 3کروڑ 10لاکھ ڈالرزکی کمی ہوئی۔

اسی مدت کےدوران سندھ پر بیرونی قرضوں میں 49کروڑ40لاکھ ڈالرز،  خیبرپختونخوا 9 کروڑ 30 لاکھ اور بلوچستان پربیرونی قرضوں میں 40 لاکھ ڈالرزکا اضافہ ہوا۔

دستاویز کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں آزاد کشمیرپربیرونی قرضوں میں40 لاکھ ڈالرز اورگلگت بلتستان پر بیرونی قرضے میں 10لاکھ ڈالرز کی کمی ہوئی۔

مزید برآں  بلحاظ حجم صوبوں میں پنجاب بیرونی قرضوں میں سب سے آگے رہا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے