ایران کا جنگ بندی خلاف ورزی کا الزام، 5 سویلین کی شہادت کا دعویٰ

Seven million people are ready for voluntary defense in the event of a US ground attack, Iranian Speaker Baqir Qalibat

ایرانی قیادت نے امریکا اور اس کے اتحادیوں پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے صورتحال کو مزید سنگین قرار دیا ہے۔ ایرانی پارلیمان کے اسپیکر باقر قالیباف نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکا اور اس کے اتحادیوں کی کارروائیوں نے نہ صرف جنگ بندی کو نقصان پہنچایا بلکہ عالمی سطح پر جہاز رانی اور توانائی کی ترسیل کی سلامتی کو بھی خطرے میں ڈال دیا ہے۔ ان کے مطابق آبنائے ہرمز سے متعلق ایک نئی حکمت عملی پر کام جاری ہے، جو آنے والے دنوں میں مزید واضح ہوگی۔

دوسری جانب عباس عراقچی نے کہا کہ پاکستان کی سفارتی کوششوں کے نتیجے میں امریکا کے ساتھ مذاکرات میں پیش رفت ہو رہی ہے، تاہم انہوں نے امریکا کو خبردار کیا کہ وہ ایسے عناصر سے محتاط رہے جو اسے دوبارہ جنگ کی دلدل میں دھکیل سکتے ہیں۔ انہوں نے متحدہ عرب امارات کو بھی موجودہ صورتحال میں محتاط رہنے کا مشورہ دیا۔

ادھر ایرانی سرکاری میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی افواج نے دو سویلین کشتیوں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں پانچ شہری جاں بحق ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق یہ کشتیاں عمان کے علاقے خصب سے ایران جا رہی تھیں اور ان میں تجارتی سامان بھی موجود تھا۔ ایران نے اس کارروائی کو کھلی جارحیت قرار دیا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے