بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کروا دی گئی۔

جیل ذرائع کے مطابق ملاقات اڈیالہ جیل کے کانفرنس روم میں کرائی گئی، جو تقریباً 40 منٹ تک جاری رہی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران دونوں نے ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔

جیل ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے درمیان آنکھ کے علاج سے متعلق بھی گفتگو کی گئی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے