آبنائے ہرمز کی کشیدہ صورتحال، 1500 بحری جہاز اور 20 ہزار ملاح پھنس گئے: اقوام متحدہ

Tensions in the Strait of Hormuz, 1,500 ships and 20,000 sailors trapped: UN

انٹرنینشل میری ٹین آرگنائزیشن نے انکشاف کیا ہے کہ Iran کی جانب سے آبنائے ہرمز سے گزرنے پر عائد پابندیوں کے باعث خلیج فارس کے علاقے میں تقریباً 1500 بحری جہاز اور 20 ہزار ملاح پھنس کر رہ گئے ہیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے BBC News کے مطابق بین الاقوامی میری ٹائم آرگنائزیشن کے سیکریٹری جنرل Arsenio Dominguez نے پاناما میں منعقدہ بین امریکی میری ٹائم سمٹ کے دوران صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات کے باعث ہزاروں بحری کارکن اور بڑی تعداد میں تجارتی جہاز خلیجی سمندری راستوں میں رکے ہوئے ہیں، جس سے عالمی تجارت اور توانائی کی ترسیل شدید متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

Strait of Hormuz دنیا کی اہم ترین بحری گزرگاہوں میں شمار ہوتی ہے، جہاں سے عالمی تیل تجارت کا بڑا حصہ گزرتا ہے۔ ماہرین کے مطابق اس گزرگاہ میں جاری کشیدگی عالمی معیشت، تیل کی قیمتوں اور بین الاقوامی سپلائی چین پر گہرے اثرات مرتب کر سکتی ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے