پاکستان آئی ٹی ایف چیمپئن شپ 2026: سویڈن کے آروِڈ نورڈکوسٹ فاتح، پاکستان کے محمد شعیب رنر اَپ

Pakistan ITF Championship 2026: Sweden's Arvid Nordqvist wins, Pakistan's Muhammad Shoaib runner-up

پاکستان آئی ٹی ایف چیمپئن شپ 2026 کے سنسنی خیز فائنل میں سویڈن کے کھلاڑی آروِڈ نورڈکوسٹ نے پاکستان کے باصلاحیت ٹینس اسٹار محمد شعیب کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ تین سیٹوں پر مشتمل اس دلچسپ مقابلے میں نورڈکوسٹ نے 5-7، 6-3 اور 6-7 سے کامیابی حاصل کی۔

اختتامی تقریب میں پاکستان میں تعینات سویڈن کی سفیر الیگزینڈرا برگ وان لنزے مہمانِ خصوصی تھیں جبکہ اعصام الحق قریشی نے بطور مہمانِ اعزاز شرکت کی۔ تقریب میں مختلف سفارتی، سرکاری اور کھیلوں سے وابستہ شخصیات بھی موجود تھیں۔

چیمپئن شپ میں دنیا کے 22 ممالک سے تعلق رکھنے والے 86 مرد کھلاڑیوں نے حصہ لیا، جن میں پاکستان، سویڈن، برطانیہ، چین، ترکیہ، فرانس، جرمنی، جاپان، کینیڈا اور دیگر ممالک شامل تھے۔ ایونٹ نے پاکستان میں بین الاقوامی ٹینس سرگرمیوں کی بحالی اور فروغ میں اہم کردار ادا کیا۔

فائنل میں پاکستانی کھلاڑی محمد شعیب نے شاندار کھیل پیش کیا اور سخت مقابلے کے بعد رنر اَپ رہے۔ ان کی کارکردگی کو شائقینِ ٹینس اور ماہرین نے سراہا۔ پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر اعصام الحق قریشی نے کہا کہ محمد شعیب نے مسلسل دو بین الاقوامی فائنلز کھیل کر پاکستانی ٹینس کے روشن مستقبل کی امید بڑھا دی ہے۔

اعصام الحق قریشی کا کہنا تھا کہ تقریباً 25 برس بعد کوئی پاکستانی کھلاڑی مسلسل دو بین الاقوامی پیشہ ورانہ مقابلوں کے فائنل تک پہنچا ہے، جو قومی ٹینس کے لیے ایک اہم سنگِ میل ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے