مستونگ میں کسٹم ویئرہاؤس میں آتشزدگی، گیس باؤزر پھٹنے سے 17 افراد زخمی

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں کسٹم ویئرہاؤس میں آتشزدگی سے سامان جل کرخاکستر ہوگیا جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

فائربریگیڈ حکام کے مطابق مستونگ میں لگ پاس کے مقام پر کسٹم ویئرہاوس میں لگنے والی آگ نے ایل پی جی باؤزر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ایل پی جی باؤزر پھٹنے سے 17 افراد زخمی ہوگئے۔

ڈائریکٹر فائر سروسز کے مطابق وئیرہاوس میں ایل پی جی اور اسپرٹ باوزرز کے پھٹنے سے آپریشن سست روی کاشکار ہے تاہم عملہ موقع پر موجود اور آگ بجھانے کے عمل میں مصروف ہے۔ حکام کے مطابق آگ لگنے کی وجوہات تاحال معلوم نہ ہو سکیں

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے