بینکنگ محتسب پاکستان نے سالانہ رپورٹ برائے دو ہزار پچیس جاری کردی ، بینکنگ محتسب نے 2025میں بینک صارفین کو ایک ارب 87کروڑ روپے کا ریلیف فراہم کیا، بینکوں کے خلاف شکایات میں ایک سال میں پندرہ فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق بینکنگ محتسب پاکستان نے 2025 ءمیں تجارتی بینکوں کیخلاف 36 ہزار 280 شکایات نمٹائیں، بینکنگ محتسب پاکستان کےملک بھرمیں مختلف مراکزمیں ریکارڈ 2 ہزار 206 سماعتیں ہوئیں، وزیراعظم پورٹل کے ذریعے بینکوں سے متعلق شکایات کی تعداد 2 فیصد اضافے سے 7 ہزار 342 رہیں، بینکنگ محتسب کے دفتر میں شکایات کی تعداد 1 سال میں 18 فیصد بڑھ کر 27 ہزار 788 رہی۔
بینکنگ محتسب پاکستان کے مطابق شکایات کو نمٹائے جانے کی شرح میں 31 فیصد اضافہ ہوا، زیر التواء رہنے والی شکایات کی شرح میں 8 فیصدکمی واقع ہوئی،ڈیجیٹل اور الیکٹرانک ذرائع کے بڑھتے استعمال کے باعث آن لائن شکایات کی تعدادبڑھ گئی۔
