اسحاق ڈار کا کویتی وزیر خارجہ سے رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

کویتی وزیر خارجہ نے امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہتے ہوئے وزیراعظم، فیلڈ مارشل اور نائب وزیراعظم کی امن کوششوں کی تعریف کی۔

گفتگو کے دوران کویتی وزیر خارجہ نے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کے تعمیری اور مثبت کردار کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔

دونوں رہنماؤں نے آبنائے ہرمز کی ممکنہ بندش کے عالمی معیشت پر مرتب ہونے والے وسیع اثرات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے خطے اور دنیا میں امن و استحکام کے لیے حکومتِ پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے ہر ممکن کوشش جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے