اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری پروہیبیشن آف پلاسٹک بک کورز بل 2026 نافذ ہو گیا

پارلیمان کے دونوں ایوانوں سے کتابوں کے پلاسٹک کور پر پابندی کا بل منظور ہونےکے بعد  ’’اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری پروہیبیشن آف پلاسٹک بک کورز بل 2026‘‘فوری نافذ ہوگیا ،   شیری رحمان نے بل کی منظوری کو تاریخی ماحولیاتی کامیابی قرار دیدیا ۔

بل کی محرک شیری رحمان کا کہنا تھا کہ منظور کیا گیا بل سنگل یوز پلاسٹک اور زہریلے ’’فاریور کیمیکلز‘‘ کے خلاف فیصلہ کن قدم ہے ۔ پلاسٹک کو ختم ہونے میں ایک ہزار سال تک لگ سکتے ہیں ۔ پلاسٹک دریاؤں ، نالوں ، لینڈ فلز ، ساحلی علاقوں اور ماحول میں مستقل آلودگی پھیلا رہا ہے ۔ دنیا بھر میں چالیس کروڑ ٹن سے زائد پلاسٹک فضلہ پیدا ہو چکا ۔ پاکستان میں  پلاسٹک کچرے کا سالانہ حجم تقریباً تین ملین ٹن ۔ جبکہ صرف تقریباً تین فیصد پلاسٹک ری سائیکل ہوتا ہے ۔ قانون کے تحت پہلی خلاف ورزی پر پچاس ہزار روپے سے زائد جرمانہ عائد ہوگا ۔ شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ خلاف ورزی کرنے والے عناصر کے خلاف  شکایات درج کرائیں ۔ بڑے ریٹیلرز پلاسٹک کورز سمیت تمام غیر ضروری پلاسٹک مواد کا استعمال ختم کریں ۔ دنیا بھر میں سنگل یوز پلاسٹک کے استعمال میں تیزی سے کمی آ رہی ہے ۔ پاکستان کو بھی عملی اقدامات کرنا ہوں گے ۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے