دوسرے ٹیسٹ میں بنگلادیش نے پاکستان کو 437 رنز کا ہدف دے دیا

Dhaka Test: Bangladesh sets Pakistan a target of 268 runs to win

بنگلا دیش نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو جیت کے لیے 437 رنز کا بڑا ہدف دے دیا، جبکہ تیسرے روز کھیل کے اختتام تک پاکستانی اوپنرز بغیر کسی نقصان کے کریز پر موجود رہے۔

سلہٹ میں جاری ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز بنگلادیش نے اپنی دوسری اننگز 390 رنز پر ختم کی۔ پہلی اننگز میں حاصل 46 رنز کی برتری کے باعث میزبان ٹیم نے پاکستان کو مجموعی طور پر 437 رنز کا ہدف دیا۔

بنگلادیش کی جانب سے Mushfiqur Rahim نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 137 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی، جبکہ Litton Das نے 69 اور محمود الحسن جوئے نے 52 رنز اسکور کیے۔

بنگلادیش نے تیسرے روز کھیل کا آغاز 3 وکٹوں پر 110 رنز سے کیا، تاہم 115 کے مجموعے پر کپتان Najmul Hossain Shanto 15 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

میزبان ٹیم کی پانچویں وکٹ 238 رنز پر گری جب لٹن داس 69 رنز بنا کر پویلین لوٹے، جبکہ مہدی حسن میراز 19 رنز بنا سکے۔ تیج الاسلام نے 22 رنز اسکور کیے، جبکہ تسکین احمد 6 اور شرف الاسلام 12 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ آخری وکٹ 390 رنز پر گری جب مشفیق الرحیم 137 رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے Khurram Shahzad نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ Sajid Khan نے 3، Hasan Ali نے 2 اور Mohammad Abbas نے ایک وکٹ حاصل کی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے