پاکستان اور ایشیائی انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کے درمیان 32 کروڑ ڈالر قرض معاہدہ

ایشیائی انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک اور پاکستان کے درمیان 32 کروڑ ڈالر مالیت کے قرض معاہدے پر دستخط ہوگئے۔

وزارت اقتصادی امور کے مطابق قرض کی رقم این-5 ہائی وے بحالی منصوبے پر خرچ کی جائے گی، جس کا مقصد اہم شاہراہ کی تعمیر و بحالی اور سفری سہولیات میں بہتری لانا ہے۔

معاہدے کی دستخطی تقریب میں وفاقی وزیر احسن اقبال سمیت ایشیائی انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

حکام کا کہنا ہے کہ منصوبے سے ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر مضبوط ہوگا اور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے