محمد باقر قالیباف کو ایک بار پھر ایرانی پارلیمنٹ کا اسپیکر منتخب کر لیا گیا ہے۔ ایرانی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی ایرانی میڈیا کے مطابق یہ انتخاب پیر کے روز عمل میں آیا، جس کے بعد قالیباف مسلسل ایک اور مدت کے لیے ایرانی پارلیمنٹ کی سربراہی کریں گے۔
محمد باقر قالیباف اس وقت امریکا کے ساتھ جاری مذاکرات میں بھی ایران کے اہم مذاکرات کاروں میں شامل ہیں اور سفارتی سطح پر فعال کردار ادا کر رہے ہیں۔ قالیباف کا شمار ایران کے بااثر قدامت پسند رہنماؤں میں ہوتا ہے اور وہ ماضی میں تہران کے میئر اور پاسدارانِ انقلاب سے وابستہ اہم عہدوں پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔
