کہوٹہ میں المناک ٹریفک حادثہ، 7 نوجوان جان سے گئے

کہوٹہ کی تحصیل خورشید آباد میں آبشار کی سیر سے واپسی پر رکشہ حادثے کا شکار ہوگیا،جس میں سوار 7 نوجوان جان سے گئے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق نوجوان آبشار کی سیر کے بعد واپس آرہے تھے، کہ رکشہ حادثے کا شکار ہوگیا، 2 نوجوان موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ 5 زخمیوں نے اسپتال میں دم توڑا۔ حادثے کاشکار نوجوان آپس میں کزن تھے۔

دوسری جانب ملتان میں گیلانی فلائی اوور پر ریس لگاتے ہوئے دو موٹر سائیکلیں ٹکرا گئیں۔ دو نوجوان جاں بحق ہوگئے۔ ترجمان ریسکیو کے مطابق لاشیں ورثا کے حوالے کردی گئیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے