نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معرکہ حق میں پاکستان کو عظیم فتح ملی ہے،وزیراعظم کی چین میں سرمایہ کاروں سےملاقاتیں ہوئیں،دورہ چین میں پاکستان میں سرمایہ کاری کے 20 ملین ڈالر کے ایم او یو پر دستخط ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق اسحاق ڈار کا کہناتھا کہ وزیراعظم کےدورہ چین میں بی ٹوبی تاریخی معاہدے ہوئے،وزیراعظم شہبازشریف بیرونی سرمایہ کاری کیلئے پُرعزم ہیں،بیرونی سرمایہ کاروں کیلئے سازگار ماحول فراہم کررہےہیں۔
انہوں نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کے حوالے سے پاکستان کا مؤقف واضح ہے،کشمیریوں کو یو این قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت ملنا چاہیے،پاکستان امن کا معمار ہے،امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے خوشگوار ماحول میں ملاقات ہوئی،مارکو روبیو سے ملاقات میں پاکستانی سفیر اور دفترخارجہ کے حکام موجود تھے،وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی قیادت سے پاکستان کو نئی شناخت ملی۔
نائب وزیراعظم نے کہا کہ امریکا ایران پہلی جنگ بندی پاکستان کی کوششوں سے ممکن ہوئی،اس بار بھی پاکستان کی کاوشوں سے جنگ بندی ممکن ہوئی،پاکستان نے صورتحال میں بہتری کیلئے سفارتی روابط تیز رکھے،تیل قیمتوں میں اضافے کے باعث وزیراعظم کی کوشش رہی عوام پر کم بوجھ پڑے۔
