دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی کا جبری شٹ ڈاؤن، کراچی کو پانی کی فراہمی معطل

دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی کے جبری شٹ ڈاؤن کے باعث کراچی کو پانی کی فراہمی معطل ہے۔

ترجمان واٹر بورڈ کارپوریشن کے مطابق کے الیکٹرک نے دھابیجی گرڈ کے پاور ٹرانسفارمر نمبر 1 میں پیدا ہونے والے ایک اہم فنی نقص کی فوری مرمت کے لیے 30 مئی  شام6:30 بجے جبری شٹ ڈاؤن کا فیصلہ کیا۔

اس جبری شٹ ڈاؤن سے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کے 21 میں سے 10 پمپنگ یونٹس بند ہوگئے جس سے کراچی کو پانی کی فراہمی کا نظام بُری طرح متاثر اور مختلف علاقوں میں پانی کی فراہمی معطل ہے۔

ترجمان نے بتایاکہ کے الیکٹرک کی جانب سے کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کو ابتدائی طور پر ایک گھنٹے کے بجلی کے شٹ ڈاؤن سے آگاہ کیا گیا تھا لیکن تاحال بجلی کی مکمل بحالی کے وقت کے بارے میں کوئی حتمی معلومات فراہم نہیں کی گئی۔

ترجمان کے مطابق شہرکو54 ایم جی ڈی پانی کی کمی کا سامنا ہے، بجلی کی معطلی کے باعث کےٹو پمپنگ اسٹیشن کی سرگرمیاں متاثرہوئیں، ہنگامی بنیادوں پرکےٹو  پمپنگ اسٹیشن کو کے تھری فیڈر کے ذریعے بیک فیڈ فراہم کی گئی لیکن محدود برقی استعداد کےباعث پمپنگ آپریشن مکمل بحال نہیں ہوسکا۔

کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن نے شہریوں سے درخواست ہے کہ پانی کا استعمال احتیاط سے کریں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے