ایران امریکا تنازع: قطری وفد کا تہران دورہ مکمل، سفارتی کوششوں میں پیش رفت کے اشارے

ایران اور امریکا کے درمیان جاری کشیدگی میں سفارتی کوششوں کے سلسلے میں قطر کے مذاکرات کار تہران کا دورہ مکمل کرکے واپس روانہ ہو گئے ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق سفارتی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ قطری وفد نے ایرانی حکام سے ملاقاتوں کے بعد اپنا دورہ ختم کر لیا ہے۔ اس دورے کا مقصد ایران اور امریکا کے درمیان جاری تنازع کے حل اور کشیدگی میں کمی کے امکانات پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔

اس سے قبل اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ امریکی حکام سے مشاورت کے بعد قطری مذاکرات کار تہران روانہ ہوئے تھے۔ امریکی ذرائع نے اس پیش رفت کو اس بات کا اشارہ قرار دیا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی رابطے مکمل طور پر منقطع نہیں ہوئے اور بحران کے حل کے لیے مختلف چینلز کے ذریعے کوششیں جاری ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق قطری وفد کا دورہ ایسے وقت میں ہوا جب 8 اپریل سے نافذ جنگ بندی کے باوجود ایران اور امریکا کے درمیان گزشتہ شب حملوں کا تبادلہ رپورٹ ہوا، جسے جنگ بندی کے لیے ایک اہم آزمائش قرار دیا جا رہا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے