پنجاب میں عوام کو دی جانے والی مفت پبلک ٹرانسپورٹ سروس ختم کر دی گئی ہے، جس کے بعد کل سے صوبے بھر میں کرایوں کا دوبارہ اطلاق ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق اورنج لائن ٹرین، لاہور میٹرو بس اور اسپیڈو بس سروس پر کرایہ وصولی کل سے دوبارہ شروع کی جا رہی ہے۔
حکام کاکہنا ہےکہ پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیش نظر عارضی طور پر کرایہ وصولی معطل کی گئی تھی، تاہم اب سروس کو دوبارہ بحال کیا جارہا ہے۔
