وزیراعظم شہبازشریف نے کہاہے کہ توقع ہے کہ 24 گھنٹوں میں امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدے کو حتمی شکل دے دی جائے گی، مذاکرات کیلئے تعاون پر امریکہ اور ایران کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
وزیراعظم شہبازشریف نے ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہم امن معاہدے کے پہلے سے کہیں زیادہ قریب ہیں،توقع ہے کہ 24 گھنٹوں میں معاہدے کو حتمی شکل دے دی جائے گی،معاہدے کو حتمی شکل دینے کے بعد دستخط کی تیاری کریں گے،معاہدے کے بعد اگلے ہفتے تکنیکی سطح کے مذاکرات ہوں گے،مذاکرات کیلئے تعاون پر امریکا اور ایران کا شکریہ ادا کرتے ہیں،یقین ہے یہ تاریخی امن معاہدہ دیرپا امن کے لیے مضبوط بنیاد ثابت ہوگا۔ پاکستان امن معاہدے پر الیکٹرانک دستخط کی تیاری کر رہا ہے۔
ایگزیوس
امریکی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم کو ڈیل سے آگاہ کر دیا ہے۔
ایگزیوس کی رپورٹ کےمطابق نیتن یاہو ایران کےبنیادی ڈھانچے پر بڑے حملوں کےخواہشمند تھے،امریکی صدر نےاسرائیلی منصوبہ آخری وقت میں روک دیا،اسرائیل کو ایران معاہدے پر تحفظات اورجوہری پروگرام پرتشویش ہے۔
سی این این کےمطابق ایران نے افزودہ یورینیم کےذخیرے کو سیل کرنا شروع کردیا،تہران چند ہفتوں سے ذخیرہ محفوظ بنارہا ہے۔
باقر قالیباف
ایرانی سپیکر اور چیف مذاکرات کار محمد باقر قالیباف نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ بہانہ نہیں چلے گا، وعدوں پر بلاجواز عمل کرنا ہو گا، متوقع معاہدے کیلئے تمام فریقوں کو اپنی ذمہ داریاں پوری کرنا ہوں گی،آخرکار ہر شخص وہی کاٹتا ہے جو بوتا ہے، جن باتوں پر اتفاق ہوا، ان پر بغیر کسی شرط اور بہانے کے عمل ہونا چاہیے۔
