چین نے شی جیان-31 سیٹلائٹ کامیابی سے خلا میں بھیج دیا

چین نے اپنے خلائی پروگرام میں ایک اور اہم پیش رفت کرتے ہوئے شی جیان-31 (Shijian-31) سیٹلائٹ کو کامیابی کے ساتھ خلا میں روانہ کر دیا ہے۔

چینی خبر رساں ایجنسی شنہوا کے مطابق سیٹلائٹ کو Long March 3B راکٹ کے ذریعے جنوب مغربی چین کے صوبہ Sichuan میں واقع Xichang Satellite Launch Center سے لانچ کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق راکٹ مقامی وقت کے مطابق شام 5 بج کر 45 منٹ پر روانہ ہوا اور طے شدہ مدار میں سیٹلائٹ کی کامیاب تنصیب کے بعد مشن کو کامیاب قرار دیا گیا۔

چینی حکام کے مطابق شی جیان-31 بنیادی طور پر خلائی ماحول کی نگرانی، خلائی حالات کا تجزیہ اور متعلقہ سائنسی معلومات حاصل کرنے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ اس سے خلائی تحقیق، سیٹلائٹ آپریشنز اور مستقبل کے مشنز کے لیے اہم ڈیٹا حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔

یہ مشن چین کے مشہور لانگ مارچ راکٹ پروگرام کا 651 واں خلائی مشن تھا، جو ملک کے تیزی سے ترقی کرتے ہوئے خلائی پروگرام کی ایک اور کامیابی سمجھی جا رہی ہے۔

 

 

 

 

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے