حزب اللہ کی مالی معاونت روکنے کے لیے امریکا کا بڑا اقدام، متعدد افراد اور اداروں پر پابندیاں

US imposes sanctions on 10 individuals and entities in Iran and Venezuela

امریکا نے لبنان کی تنظیم حزب اللہ سے منسلک شخصیات اور اداروں کے خلاف ایک اور بڑا قدم اٹھاتے ہوئے نئی اقتصادی پابندیوں کا اعلان کر دیا ہے۔ امریکی محکمہ خزانہ کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات حزب اللہ کی مالی معاونت کے ذرائع کو محدود کرنے اور خطے میں استحکام کے فروغ کے لیے کیے گئے ہیں۔

محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پابندیوں کا ہدف وہ افراد اور کمپنیاں ہیں جن پر حزب اللہ کے لیے مالی وسائل کی فراہمی اور رقوم کی منتقلی میں کردار ادا کرنے کا الزام ہے۔ امریکی حکام کے مطابق حزب اللہ کو غیر مسلح کرنا مشرق وسطیٰ میں امن اور استحکام کے لیے ایک اہم ضرورت ہے۔

پابندیوں کی نئی فہرست میں حزب اللہ کی سیاسی کونسل کے نائب سربراہ محمود قماطی کا نام بھی شامل کیا گیا ہے۔ امریکی حکام کا الزام ہے کہ وہ ایران سے حزب اللہ تک مالی رقوم کی ترسیل میں اہم کردار ادا کرتے رہے ہیں۔

اسی طرح لبنان کی سیاسی جماعت مارادا موومنٹ کے سربراہ سلیمان فرنجیہ کو بھی پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق سلیمان فرنجیہ پر حزب اللہ کے سیاسی اتحاد کی حمایت اور اس کے ساتھ قریبی روابط رکھنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے