صدر مملکت نے سپریم کورٹ اور وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹسز کے دورۂ روس کی منظوری دیدی

صدر مملکت نے سپریم کورٹ اور وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹسز  کے دورۂ روس کی منظوری دے دی ہے۔

 صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان اور چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت کی 14ویں سینٹ پیٹرزبرگ انٹرنیشنل لیگل فورم میں شرکت سے متعلق وزیراعظم کی ایڈوائس منظور کر لی ہے۔

منظوری کے بعد چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت روس کے شہر سینٹ پیٹرزبرگ میں منعقد ہونے والے 14ویں سینٹ پیٹرزبرگ انٹرنیشنل لیگل فورم میں شرکت کریں گے۔

یہ بین الاقوامی قانونی فورم 24 سے 26 جون 2026 تک روس کے شہر سینٹ پیٹرزبرگ میں منعقد ہوگا، جس میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے اعلیٰ عدالتی، قانونی اور پالیسی ساز شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے