آج سال کا طویل ترین دن اورمختصر ترین رات ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق سال کے طویل ترین دن کے موقع پر پاکستان میں دن کا دورانیہ مقامات کے لحاظ سے 14 سے 15 گھنٹے کے درمیان ہوگا۔
یکم جولائی کے بعد دن کا دورانیہ بتدریج کم ہونا شروع ہوجائےگا، 22ستمبر کو دن اور رات کا دورانیہ تقریبا برابر ہوجاتا ہے۔
دنیا میں سب سےطویل دن امریکی ریاست الاسکا کے وسطی حصے میں ہوگا جہاں دن کی روشنی کا دورانیہ 21 گھنٹے سے زائد ہوگا۔

دوسری جانب جنوبی نصف کرےمیں آج سال کا مختصر ترین دن اور طویل ترین رات ہوگی اور وہاں موسم سرما کا باقاعدہ آغازہوگا،قطب جنوبی کے مرکزی مقام یعنی براعظم انٹار کٹیکا میں آج کل 24 گھنٹے تاریکی کا راج ہے۔
یورپی ملک سوئیڈن میں اسے مڈ سمر کہا جاتا ہے اور ہمیشہ جمعے کو منایا جاتا ہے یعنی وہاں سال کا طویل ترین دن 23 جون کو قرار دیا جائے گا
