آزاد کشمیر کے داخلی و خارجی راستے بند ہونے کا جھوٹا پروپیگنڈا دم توڑ گیا

آزاد کشمیر کے داخلی مقامات بند ہونے کے حوالے سے شرپسند عناصر کا جھوٹا پروپیگنڈا مکمل طور پر دم توڑ گیا۔ انتظامیہ کے مطابق، آزاد کشمیر سے پاکستان کے تمام داخلی و خارجی راستے مکمل فعال ہیں۔ گاڑیوں اور عوام کی آمدورفت حسبِ معمول بلاتعطل جاری ہے۔

مانسہرہ کے علاقے برارکوٹ کی چوکی سے آزاد کشمیر اور خیبر پختونخوا کے عوام کی بلا روک ٹوک نقل و حرکت دیکھی جا سکتی ہے۔ انچارج پولیس چوکی برارکوٹ کے مطابق ضروری دستاویزی اور سیکیورٹی چیکنگ کے بعد دونوں اطراف کے شہریوں کو نقل و حرکت کی مکمل آزادی حاصل ہے۔ مال بردار گاڑیاں بھی حسبِ معمول اشیائے خورونوش کی ترسیل کر رہی ہیں۔

ڈپٹی کمشنر مظفرآباد منیر قریشی نے واضح کیا کہ شہر میں اشیائے خورونوش کی کوئی کمی ہے اور نہ ہی سپلائی میں کوئی رکاوٹ ہے۔

ایس ایس پی مظفرآباد ریاض مغل کے مطابق اینٹری پوائنٹس پر تعینات پولیس نفری صرف معمول کی سیکیورٹی چیکنگ کے لیے ہے۔ عوام یا گاڑیوں کی آمدورفت پر کسی قسم کی کوئی پابندی عائد نہیں۔

ڈرائیورز اور اشیائے خورونوش کی ترسیل سے منسلک تاجروں نے بھی سپلائی کی بلاتعطل آمدورفت پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ حقائق پر مبنی ویڈیوز نے راستوں کی بندش سے متعلق افواہیں پھیلانے والے شرپسندوں کے جھوٹے پروپیگنڈے کا پول کھول دیا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے