بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی قیدِ تنہائی کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواستیں دائر کردی گئیں۔
درخواستیں علیمہ خانم اوربشریٰ بی بی کی بیٹی کی جانب سے دائر کی گئیں،درخواست میں سپریٹنڈنٹ جیل،آئی جی جیل خانہ جات،چیئرمین نیب،ڈی جی ایف آئی اے کو فریق بنایا گیا،درخواست بیرسٹر سلمان صفدر نےدائر کی۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ 8 اپریل کو وکیل سے ملاقات میں پتہ چلا کہ بانی اور بشریٰ کو قید تنہائی میں رکھا جاتا ہے،6ماہ سے بانی کی کسی فیملی یا پارٹی ممبر سے کوئی ملاقات بھی نہیں کرائی گئی،بانی کو قید تنہائی میں رکھنے کا ذکر کسی فیصلے میں موجود نہیں،بھائی کو قید تنہائی میں رکھ کر غیر انسانی رویہ روا رکھا جارہا ہے۔
،درخواست میں مؤقف اختیارکیاگیا کہ بانی نے وکیل کوبتایا تھاکہ ان کی آنکھ 85 فیصدمتاثرہوئی ہے،قید تنہائی میں رکھنا سخت ترین سزا ہے،بانی کی سزا میں قید تنہائی شامل نہیں،بانی کو قید تنہائی میں رکھنا غیر قانونی قرار دیا جائے۔
