نواز شریف کی کارکردگی نکال دیں تو کھنڈر بچیں گے:مجتبیٰ شجاع الرحمان

وزیر خزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمان نے پنجاب  اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بار بار ہماری لیڈر شپ کی خاندان پربات کی جاتی ہے، نوازشریف کو اس لیے ہٹایا گیا کہ انہوں نے ایٹمی دھماکے کیے۔

مجتبیٰ شجاع الرحمان کے مطابق پرویز مشرف کو نوازشریف نے آئینی طور پر ہٹایا تھا،ہماری لیڈر شپ نے دس سال قید و بند برداشت کی،تین مہینوں تک کال کوٹھری میں رکھا گیا ،میاں نواز شریف دوبارہ آئےتو وہ سی پیک کا منصوبہ لے کر آئے،پوری اپوزیشن کو چیلنج ہے کسی چوک چوراہےمیں بیٹھ بات کر لیں،نواز شریف کی کارکردگی نکال دیں تو کھنڈر بچیں گے۔ 13سال میں کے پی کا دیوالیہ نکل گیا ہے۔

سپیکر نے اپوزیشن ارکان کو نشستوں پر تشریف رکھنے کی ہدایت کی اور کہا کہ مجتبیٰ شجاع الرحمان کو بات کرنے دیں،قیادتیں بہت عزت دار ہیں،اپنی لیڈرشپ کی کاموں کی باتیں کریں ہرزہ سرائی نہ کریں،کوئی کسی کی قیادت کے خلاف نعرے نہیں لگائے گا،ایک دوسرے کی عزت کا خیال کریں،سیاست میں گندگی نہیں آنی چاہیے۔ شجاع الرحمان نے کہا کہ یہ بھی بتائیں ان کی قیادت نےکیا کیا ہم بھی بتائیں گے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے