بلاول بھٹو سے وزیراعظم آزاد کشمیر کی ملاقات، انتخابی مہم تیز کرنے کی ہدایت

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے ملاقات  کی جس دوران  بلاول بھٹو نے آزاد کشمیر میں انتخابی مہم تیز کرنے کی ہدایت کر دی ۔

وزیراعظم آزادکشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے چیئرمین پی پی پی کو آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کی انتخابی مہم اور تیاریوں پر تفصیلی بریفنگ دی ۔ اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا آزاد جموں و کشمیر کے عوام ان کے دل کے قریب ہیں ۔ وہ انتخابی مہم کے دوران ہر ضلع کا دورہ کریں گے ۔ کشمیری عوام کے مسائل کے حل کے لئے پیپلز پارٹی ان کے ساتھ کھڑی ہے ۔ چئیرمین پیپلزپارٹی نے ہدایت کی عوام سے رابطوں کا عمل مزید تیز کیا جائے اور پیپلز پارٹی کا منشور آزاد کشمیر میں ہر گھر تک پہنچایا جائے ۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے