چین کی پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) نیوی نے بحرالکاہل کے بین الاقوامی سمندری علاقے میں آبدوز سے اسٹریٹجک میزائل کا کامیاب تجربہ انجام دینے کا اعلان کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ادارے شنہوا کے مطابق چینی بحریہ نے بتایا کہ اس کی ایک اسٹریٹجک جوہری آبدوز نے پیر کی دوپہر بحرالکاہل کے متعلقہ بین الاقوامی سمندری علاقے کی جانب فرضی وارہیڈ سے لیس اسٹریٹجک میزائل داغا۔
بحریہ کے بیان کے مطابق میزائل نے اپنی تمام تکنیکی پرواز کامیابی سے مکمل کی اور منصوبہ بندی کے مطابق مقررہ سمندری ہدف پر جا گرا، جس سے تجربے کو مکمل طور پر کامیاب قرار دیا گیا۔
