عراق میں آیت اللہ علی خامنہ ای کی نمازجنازہ کی تیاریاں مکمل، 7 صوبوں میں عام تعطیل کا اعلان

عراق نے ایران کے سابق رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کی متوقع تشییع کے لیے وسیع انتظامات مکمل کر لیے ہیں، جبکہ اس موقع پر ملک کے سات صوبوں میں عام تعطیل کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

ایرانی خبر رساں ایجنسی ارنا کے مطابق آیت اللہ علی خامنہ ای کا جسدِ خاکی کو آج عراق پہنچایا جائے گا، جہاں نجف اشرف اور کربلائے معلیٰ میں عوامی تشییع کے خصوصی پروگرام ترتیب دیے گئے ہیں۔

نجف کے گورنر یوسف مکّی کناوی نے بتایا کہ بدھ 8 جولائی کو ہونے والی رسومات کے لیے سکیورٹی، خدمات اور لاجسٹک انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق عراق کے وزیرِاعظم کے دفتر، مسلح افواج کی مرکزی کمان، حشد الشعبی اور عراق میں ایران کے سفارت خانے کے نمائندوں پر مشتمل ایک مشترکہ کمیٹی نے نجف ایئرپورٹ پر جسدِ خاکی کے استقبال سے لے کر حضرت امام علیؑ کے روضہ مبارک اور بعد ازاں کربلا میں ہونے والی تشییعی رسومات تک تمام انتظامات کی منصوبہ بندی کی ہے۔

حکام کے مطابق سکیورٹی کے لیے مرکزی آپریشن کمان، وزارتِ داخلہ، حشد الشعبی، نجف اور کربلا پولیس اور انٹیلی جنس اداروں پر مشتمل مشترکہ آپریشن روم قائم کیا گیا ہے۔

عراقی حکام کا کہنا ہے کہ تشییع میں دسیوں لاکھ افراد کی شرکت متوقع ہے، جس کے پیش نظر اربعین کے دوران زائرین کے انتظامات سے حاصل ہونے والے تجربات کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے