میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ اگر کوئی کسی کا نواسہ یا بااثر شخصیت سے تعلق رکھتا ہے تو بلاوجہ اس پر الزام نہیں لگایا جانا چاہئے، حقائق سامنے آنے اور مناسب تحفظ فراہم کئے جانے کے بعد ہی کسی معاملے پر تبصرہ کیا جانا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور وزیر خزانہ نے بھی سندھ میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے منصوبوں کو سراہا ہے جبکہ پوری دنیا سندھ کے ان منصوبوں کی تعریف کر رہی ہے۔
شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ حکومت نے اپنی پالیسی کے تحت موٹر سائیکل چلانے والوں اور ٹرانسپورٹرز کو سبسڈی فراہم کی ہے۔
سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ کچھ لوگوں کو شہید بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کھٹکتا ہے، حالانکہ اس پروگرام کے ذریعے غریب اور مستحق افراد کو مالی امداد دی جا رہی ہے، نہ کہ کسی بااثر شخصیت کو، اگر پروگرام میں کوئی خامیاں موجود ہیں تو انہیں بہتر بنایا جا سکتا ہے۔
شرجیل میمن نے مزید کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے مہنگائی میں بھی کمی آئے گی، جس کا فائدہ عوام کو پہنچے گا۔
