ایران نے ٹرمپ کا دعویٰ مسترد کردیا، امریکا سے مذاکرات کی درخواست کی تردید

ایران کا دوٹوک مؤقف: غیر معقول امریکی مطالبات قبول نہیں، جنگ مسلط ہوئی تو بھرپور جواب دیں گے

ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس دعوے کی تردید کر دی ہے کہ تہران نے امریکا سے مذاکرات جاری رکھنے کی درخواست کی ہے۔

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے واضح کیا ہے کہ ایران نے امریکا کے ساتھ مذاکرات کی کوئی درخواست نہیں کی۔ ان کا کہنا تھا کہ تہران نے صرف قطری ثالث کے ایران کے دورے کو قبول کیا ہے، جسے مذاکرات کی درخواست قرار دینا درست نہیں۔

اسماعیل بقائی نے کہا کہ ایران کی جانب سے امریکا کے ساتھ براہِ راست مذاکرات کی خواہش ظاہر نہیں کی گئی، جبکہ قطر کی ثالثی کی کوششوں کو معمول کے سفارتی رابطوں کے تناظر میں دیکھا جانا چاہیے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے