اقوام متحدہ میں پاکستان کےنائب مستقل مندوب عثمان جدون نےسعودی عرب پریمنی حوثیوں کےبیلسٹک میزائل حملوں کی مذمت کی ہے۔
مشرقِ وسطیٰ کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا، جس میں خطے میں بڑھتی کشیدگی اور حالیہ حملوں پرغور کیا گیا۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کےمستقل مندوب،سفیر عثمان جدون نےخطاب کرتے ہوئےسعودی عرب پر یمنی حوثی باغیوں کےحملوں کی شدیدمذمت کی اورسعودی عرب کی سلامتی،خودمختاری اورعلاقائی سالمیت کے لیے پاکستان کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔
عثمان جدون نےکہاکہ پاکستان یمن کی خودمختاری، آزادی، اتحاد اور علاقائی سالمیت کی حمایت کرتا ہے، تمام فریقوں سے اپیل ہےکہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں،اشتعال انگیزی سے گریز کرنے اور تنازعات کے پرامن حل کے لیے بات چیت کا راستہ اختیارکریں۔
