ایچ آئی وی کیسز، سعید غنی کا ذمہ داروں کیخلاف مقدمات درج کرنے کا اعلان

وزیر محنت سندھ سعید غنی نے ایچ آئی وی کیسز کے معاملے پر اہم اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ذمہ داروں کیخلاف مقدمات درج ہوں گے،  قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، لانڈھی میں 9 ایچ آئی وی کیسز سامنے آئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سعید غنی کا کہناتھا کہ اسکریننگ بڑھنے سے زیادہ کیسز سامنے آئے، ولیکا اسپتال کے ایم ایس،  عملے سمیت 37 افراد کو شوکاز  ہوئے،  تحقیقات مکمل ہونے پر مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ایچ آئی وی سے نمٹنا اولین ترجیح ہے،  وائرس پھیلنے کی ذمہ داری لیتا ہوں،  اگر مجھے ہٹانا واحد حل ہے تو قیادت سے تبدیلی کیلئے خود بات کروں گا ۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے