بین الاقوامی قیمتیں بڑھنے کو مجھ سمیت کوئی کنٹرول نہیں کر سکتا، آبنائے ہرمز اس وقت بند ہے: علی پرویز ملک

وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے سماء ٹی وی کے پروگرام ’’ریڈ لائن‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پچھلی بار پیٹرولیم کی قیمتیں بڑھیں تو وزیراعظم نے معاملہ سنبھالنے کی ذمہ داری دی،لائسنس کے مطابق 20دن کا ذخیرہ رکھنا ہوتا ہے،ہمارے پاس پیٹرولیم کا کافی ذخیرہ موجود ہے۔

وفاقی وزیرپیٹرولیم علی پرویزملک نے کہا کہ لوگوں کو اپنا طرز زندگی بدلنے کی ضرورت ہے،بین الاقوامی قیمتیں بڑھنے کو مجھ سمیت کوئی کنٹرول نہیں کر سکتا، اگرقیمتیں بڑھنے سے روکنی ہیں تو ڈیمانڈ کو کم کرنا ہو گا،آج پیٹرولیم پر لیوی جنگ سے پہلے کی نسبت کم ہے، 5 سے 7 دن کا کروڈآئل ریفائنریز میں موجود ہے، ٹرمپ نے کہا کہ ایران سےآنیوالے جہازوں پر 20 فیصدفیس لی جائے گی،آبنائے ہرمز اس وقت عملی طور پر بندہے،ہماری سپلائی فجیرہ سمیت دیگر جگہوں سےآرہی ہے،حکومت کفایت شعاری مہم اپنائے اور عوام پیٹرولیم کی ڈیمانڈ پر تعاون کریں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے