ٹرمپ کی ایران کو نئی دھمکی، معاہدہ نہ ہوا تو بجلی گھر اور پل نشانہ بنانے کا اعلان

Trump sharply criticizes US media, calls news about Iran “biased”

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر آئندہ ہفتے تک کسی معاہدے پر پیش رفت نہ ہوئی تو امریکا ایران کے بجلی گھروں اور پلوں کو نشانہ بنائے گا۔

اپنے تازہ بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے خلاف امریکی کارروائیاں اس وقت تک جاری رہیں گی جب تک وہ خود یہ فیصلہ نہ کریں کہ اب کارروائی روکنے کا وقت آ گیا ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکا نے منگل کے روز ایران کے ساتھ بات چیت کی اور تہران پر زور دیا کہ وہ معاہدہ قبول کرے تاکہ مزید کشیدگی سے بچا جا سکے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا کہ اگر مذاکرات ناکام رہے اور ایران کسی معاہدے پر آمادہ نہ ہوا تو آئندہ ہفتے ایرانی بنیادی ڈھانچے، بالخصوص بجلی گھروں اور پلوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔

امریکی صدر نے کہا، "ہم ان کے تمام بجلی گھر اور تمام پل تباہ کر دیں گے۔” ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکا ایران کو سخت نشانہ بنا رہا ہے اور ایران کے پاس اب محدود دفاعی صلاحیت باقی رہ گئی ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے