روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے ایک صدارتی فرمان کے ذریعے چینی شہریوں کے لیے روس میں بغیر ویزا داخلے کی سہولت کی مدت میں توسیع کرتے ہوئے اسے 31 دسمبر 2027 تک بڑھا دیا ہے۔
سرکاری قانونی معلومات کے پورٹل پر جاری فرمان کے مطابق اس سہولت کی سابقہ مدت 14 ستمبر 2026 تک تھی، تاہم نئے فیصلے کے تحت چینی شہری آئندہ بھی 30 روز تک بغیر ویزا روس میں قیام کر سکیں گے۔
روسی حکام کے مطابق یہ اقدام باہمی تعاون اور مساوی سہولت کے اصول کے تحت کیا گیا ہے، جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان عوامی روابط اور اقتصادی تعاون کو مزید فروغ دینا ہے۔
اس سے قبل مئی 2026 میں چین نے بھی روسی شہریوں کے لیے اپنے ملک میں ویزا فری قیام کی سہولت کی مدت 2027 کے اختتام تک بڑھانے کا اعلان کیا تھا، جس سے دونوں ممالک کے درمیان سفری سہولتوں میں مزید اضافہ ہوا۔
