مقبوضہ مغربی کنارے میں جھڑپیں، 4 فلسطینی اور 2 اسرائیلی فوجی ہلاک، کشیدگی میں شدید اضافہ

مقبوضہ مغربی کنارے  واقع گاؤں تل کے قریب ہونے والی جھڑپوں میں چار فلسطینی اور دو اسرائیلی فوجی ہلاک ہو گئے، جبکہ متعدد افراد زخمی ہونے کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔

اسرائیلی فوج کے مطابق اسے اطلاع ملی تھی کہ مغربی کنارے کے ایریا اے میں گاؤں تل کے قریب موجود اسرائیلی شہریوں پر حملہ کیا گیا۔ فوج کا کہنا ہے کہ اس دوران ایک فلسطینی نے قریبی بستی حوت گیلاد سے تعلق رکھنے والے اسرائیلی سکیورٹی اہلکار سے اسلحہ چھین کر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں کئی اسرائیلی زخمی ہوئے، جبکہ بعد ازاں کارروائی میں چار فلسطینی مارے گئے۔

دوسری جانب مقامی فلسطینی حکام کا مؤقف ہے کہ اسرائیلی آباد کاروں کے ایک گروہ نے تل گاؤں میں دو گھروں میں داخل ہونے کی کوشش کی، جس پر دیہاتیوں نے مزاحمت کی اور صورتحال پرتشدد جھڑپوں میں تبدیل ہو گئی۔

واقعے کے بعد اسرائیلی فوج نے نابلس اور اطراف کے علاقوں میں سڑکیں بند کر دیں، اضافی نفری تعینات کر دی اور کہا کہ حملے میں ملوث افراد کی تلاش جاری ہے۔ فوج نے یہ بھی اعلان کیا کہ علاقے میں انسداد دہشت گردی کا وسیع آپریشن شروع کیا جا رہا ہے، جبکہ اہلکاروں کی چھٹیاں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے