کیپٹن محمد سرور شہید کو 78ویں یوم شہادت پر مسلح افواج کا شاندار خراج عقیدت

پاکستان کی مسلح افواج اور عسکری قیادت نے پہلا ‘نشانِ حیدر’ حاصل کرنے والے بہادر سپوت کیپٹن محمد سرور شہید کو 78 ویں یومِ شہادت پر خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔ شہید کی لازوال قربانی کو قوم کے لیے جرات اور بے لوث لگن کی مثال قرار دیا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف اور ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو  نے کیپٹن محمد سرور شہید کی بے مثال جرات کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

مسلح افواج کے سربراہان کا کہنا ہے کہ تل پترا کے مقام پر کیپٹن سرور شہید کی عظیم قربانی قوم کے لیے جرات اور بے لوث حب الوطنی کی لازوال علامت ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  کیپٹن سرور نے ستائیس جولائی 1984 کو پہلی کشمیر جنگ میں جامِ شہادت نوش کیا اور نشانِ حیدر پانے والے پہلے پاکستانی بنے۔ اُن کی عظیم قربانی موجودہ اور آنے والی نسلوں کو فرض شناسی اور حب الوطنی کے اعلیٰ ترین اصولوں پر گامزن رہنے کی ترغیب دیتی رہے گی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے