کالعدم بی ایل اے کے دہشتگرد تاوان کیلئے معصوم شہریوں کو اغوا کرنے لگے

ؤسکیورٹی ذرائع کے مطابق 24جولائی کو کالعدم بی ایل اے کے دہشتگردوں نےکھڈ کوچہ سےکوریئر کمپنی کا منی ٹرک دو افراد سمیت اغوا کیا اور 26جولائی کومغویوں کے قتل کی دھمکی دے کر کوریئر کمپنی سے ڈھائی کروڑ روپےتاوان مانگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بی ایل اے والے دہشت گردی کےساتھ ساتھ بینک ڈکیتیاں، گاڑیاں چھیننے، بھتہ خوری اور اغوا برائےتاوان کی وارداتیں بھی کررہے ہیں۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ وارداتیں مجرمانہ نیٹ ورک اور دہشتگردی کی مالی معاونت کا طریقہ کار ظاہرکرتی ہیں، ان وارداتوں سے زیادہ نقصان عام بلوچ عوام، مقامی تاجر اور بلوچستان کے امن کو پہنچتا ہے۔

سکیورٹی ذرائع نے کہا کہ بی ایل اے ایسی وارداتیں کرکے خوف و ہراس پھیلانے کی کوشش کر رہی ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے