ٹرمپ نے زیلنسکی اور نیتن یاہو سے بیک ٹو بیک ملاقاتوں کو مثبت قراردے دیا، اہم عالمی امور پر گفتگو

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں یوکرین کے صدر وولوڈیمیر زیلنسکی اور اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو سے الگ الگ بیک ٹو بیک ملاقاتوں کو انتہائی مثبت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں رہنماؤں کے ساتھ اہم عالمی امور پر مفید تبادلہ خیال ہوا۔

صدر ٹرمپ نے ملاقاتوں کے بعد سوشل میڈیا پر مختصر پیغامات جاری کرتے ہوئے کہا، "بہت اچھی ملاقات رہی، متعدد اہم موضوعات پر گفتگو ہوئی۔” انہوں نے زیلنسکی سے ملاقات کے حوالے سے بھی اسی نوعیت کا بیان دیتے ہوئے کہا کہ یہ ملاقات بھی انتہائی مثبت رہی، تاہم انہوں نے بات چیت کی تفصیلات بیان نہیں کیں۔

یہ ملاقاتیں ایسے وقت میں ہوئیں جب یوکرین روس کے خلاف جنگ کے دوران اپنے فضائی دفاع کو مضبوط بنانے کے لیے مزید امریکی تعاون اور دفاعی نظام حاصل کرنے کا خواہاں ہے، جبکہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو امریکا کے ساتھ تعلقات میں حالیہ کشیدگی کو کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق نیتن یاہو اور ٹرمپ کے درمیان حالیہ ہفتوں میں ایران، لبنان اور حزب اللہ سے متعلق پالیسیوں پر اختلافات سامنے آئے تھے۔ ملاقات کے دوران ایران، لبنان سے متعلق امریکی ثالثی میں جاری سفارتی کوششوں، اسرائیل اور لبنان کے درمیان فریم ورک معاہدے، اور ابراہیم معاہدوں کے دائرہ کار کو وسعت دینے جیسے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے