ایران نے دمیاط بندرگاہ حملے کا الزام اسرائیل پر عائد کر دیا، مصر کو اہم شراکت دار قرار دیا

Iranian Foreign Minister thanks Pakistan for its support, praises its diplomatic role

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے مصر کی دمیاط  بندرگاہ پر دو جہازوں کو ڈرون حملے کا نشانہ بنائے جانے کے واقعے کو اسرائیل کا مبینہ "فالس فلیگ آپریشن” قرار دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ایسے اقدامات کا مقصد خطے کے امن و استحکام کو نقصان پہنچانا ہے۔

اپنے بیان میں عباس عراقچی نے کہا کہ خطے کے تمام ممالک کو ایسے مبینہ منصوبوں سے ہوشیار رہنا چاہیے جن کا مقصد کشیدگی میں اضافہ اور علاقائی امن کو سبوتاژ کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ "ہم سب کو اسرائیل کی ایسی سازشوں اور فالس فلیگ آپریشنز سے خبردار رہنا چاہیے جو خطے کے امن کو نقصان پہنچانے کے لیے کیے جاتے ہیں۔”

ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں سب سے بڑا اور مشترکہ خطرہ مسلم ممالک کے اتحاد اور علاقائی استحکام کو درپیش ہے، جس کے لیے مشترکہ حکمت عملی اختیار کرنا ضروری ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے