وزیر داخلہ سے خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے تاجروں کی ملاقات، مسائل کے حل کی یقین دہانی

وفاقی وزیر داخلہ سے خیبرپختونخوا اوربلوچستان کے تاجروں اورصنعتکاروں کی ملاقات ہوئی،محسن نقوی نےسیکیورٹی صورتحال اور درپیش مسائل کے حل کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرا دی۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سےخیبرپختونخوا اور بلوچستان کے تاجروں اور صنعتکاروں نے ملاقات کی، دونوں صوبوں کےتمام چیمبرزآف کامرس نےموجودہ سیکیورٹی صورتحال اور درپیش مسائل سے آگاہ کیا، محسن نقوی نےوفدکوملک،خصوصاً خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سیکیورٹی کی مجموعی صورتحال اورحکومتی اقدامات سے آگاہ کیا۔

وفاقی وزیر داخلہ نے تاجر برادری کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئےکہاکہ حکومت تاجروں اور صنعتکاروں کے مسائل کے حل اور انکے تحفظ کے لیےتمام ممکنہ وسائل بروئے کارلائےگی۔

محسن نقوی نےکہاکہ وہ جلدپشاوراورکوئٹہ کادورہ کریں گے،جہاں متعلقہ صوبائی حکومتوں کے اعلیٰ حکام اور نمائندوں کی موجودگی میں تاجروں سےتفصیلی ملاقات ہوگی،تاکہ درپیش مسائل کامستقل اورعملی حل نکالا جا سکے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے