کراچی میں میر رضا قتل کیس کی تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے،قتل کی رات میر رضا جس گاڑی میں سفر کر رہا تھا، اس کے ڈرائیور نے پولیس کو اپنا بیان ریکارڈ کرا دیا۔
ڈرائیور کے مطابق 28 جولائی کو رات 3 بج کر 57 منٹ پر میر رضا کے لیے رائیڈ بک کی گئی، جبکہ 4 بج کر 9 منٹ پر رائیڈ کا آغاز ہوا۔
ڈرائیور نےبتایا کہ خالد بن ولید روڈ سے طارق روڈ ہوتے ہوئے ملینیم مال اور پھر جوہر موڑ کی جانب گئے۔ جوہر موڑ سے موسمیات کی طرف جاتے ہوئے کانٹینینٹل بیکری سے آگے نکلے۔
ڈرائیور کے مطابق میر رضا نے گاڑی میں اپنے موبائل فون کے ذریعے بلوٹوتھ پر گانے چلائے۔ دوران سفر نہ اسے کسی کی فون کال موصول ہوئی اور نہ ہی اس نے کسی کو فون کیا۔
ڈرائیور کا کہنا تھا کہ میر رضا راستہ بتاتا گیا اور وہ اس کی ہدایت کے مطابق گاڑی چلاتا رہا، جبکہ میر رضا نے اسے گاڑی تیز چلانے اور جلد پہنچنے کا بھی کہا۔
