بلوچستان میں مزید 18 دہشت گرد مارے گئے، فائرنگ کے تبادلے میں دو جوان زخمی

بلوچستان میں مزید 18 دہشت گرد مارے گئے جبکہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں دو بہادر جوان  زخمی ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ضلع سوراب میں دہشت گردوں کی بارود سے بھری گاڑی تیاری کے دوران پھٹ گئی ۔ 8 دہشت گرد مارے گئے، 3 شہری بھی شہید ہوئے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے اطلاع ملتے ہی  مشترکہ کلیئرنس آپریشن شروع کر دیا، مشترکہ کلیئرنس آپریشن کے دوران  فرار ہونے والوں کا سراغ لگا کر مزید 10 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ۔ شدید فائرنگ کے تبادلے میں دو بہادر جوان زخمی ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں دہشتگردوں کی ممکنہ موجودگی کے پیش نظر کلیئرنس آپریشن جاری ہیں، غیرملکی حمایت یافتہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے بھرپور کارروائیاں جاری رہیں گی۔

قومی قیادت نے کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز اور بلوچستان پولیس کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ صدر آصف علی زرداری نے زخمی جوانوں کی جلد صحت یابی  کی دعا کی ۔ شہریوں کی اموات  پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہا قوم غیر ملکی پشت پناہی میں سرگرم دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے قوم پرعزم ہے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا بھی عام شہریوں کی قیمتی جانوں کے ضیار پر دکھ کا اظہار۔ کہا فتنہ الہندوستان کے دہشتگرد بلوچستان کے امن اور عوام کے دشمن ہیں۔ دہشتگردی کے عفریت کے مکمل خاتمے تک یہ جنگ جاری رکھیں گے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے