ناروے کے وزیر خارجہ ایسپن بارتھ ایڈ سرکاری دورے پر آج اسلام آباد پہنچ گئے۔ وزارت خارجہ پہنچنے پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے استقبال کیا۔
دونوں وزرائے خارجہ کی ملاقات اور وفود کی سطح پر بھی مذاکرات ہوئے ۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ ناروے کے وزیرخارجہ کو خوش آمدید کہتے ہیں، پاکستان ناروے کے ساتھ قریبی اورمضبوط تعلقات کو آگ بڑھانے کا خواہاں ہے۔ پاکستان اور ناروے کے درمیان 78 سالہ شراکت داری موجود ہے۔
وزیرخارجہ ایسپن بارتھ ایڈ نے کہا کہ پاکستان اورناروے کے تعلقات مضبوط بنانے کیلئے پرعزم ہیں، امریکا اور ایران جنگ میں بطور ثالث وزیراعظم شہبازشریف اور فیلڈمارشل عاصم منیرکا کردار قابل تعریف ہے، پاکستان کی قیادت نے مشکل وقت میں جرأتمندانہ کردار ادا کیا۔
وزیرخارجہ ناروے نے کہا کہ موجودہ کشیدگی عالمی امن اورمعیشت کیلئے انتہائی خطرناک ہے، پاکستان نے خطےاور عالمی امن کیلئے احسن کردار اداکیا، ناروےکی کمپنیاں پاکستان کی ترقی میں اپناکرداراداکررہی ہیں، پاکستان میں نارویجن کمپنیاں کامیابی سے کاروبارکررہی ہیں، ناروے میں پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد موجود ہے۔
