پیٹرولیم ڈیلرز اور حکومت کے درمیان مذاکرات کامیاب نہ ہوسکے

پیٹرولیم ڈیلرز اور حکومت کے درمیان مذاکرات کامیاب نہ ہوسکے،جس کے باعث ڈیڈلاک برقرار ہے۔ پیٹرولیم ڈیلرز کے مطابق حکومت یومیہ بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کا فیصلہ واپس لینے پر آمادہ نہیں۔

گزشتہ روز پاکستان پیٹرولیم ڈیلرزایسوسی ایشن کے وفد اور وزارتِ پیٹرولیم کے درمیان 5 گھنٹے تک مذاکرات ہوئے تاہم ہڑتال ختم کرنے پر اتفاق نہ ہوسکا۔ وزیر پیٹرولیم نے ڈیلرزکے 72 گھنٹے کے الٹی میٹم پر ناراضی کا اظہار کیا۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے پیٹرولیم ڈیلرز کے مارجن میں فی لیٹر ایک روپے 34 پیسے اضافے کی پیشکش کی ہے، تاہم مارجن میں اضافے کی منظوری وفاقی کابینہ کی اجازت سے مشروط ہے۔

مذاکرات میں پیش رفت نہ ہونے پر پیٹرولیم ڈیلرز نے آج کراچی واپس آنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ کراچی میں ایگزیکٹو کمیٹی کا ہنگامی اجلاس بھی طلب کرلیا گیا ہے۔پی پی ڈی اے کے مطابق پیٹرولیم ڈیلرز ہفتے کی صبح ہڑتال کے فیصلے پر بدستورقائم ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے