ملک میں ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا، 12 ربیع الاول 26 اگست کو ہوگی

پاکستان میں آج ربیع الاول 1448 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا، 12ربیع الاول 26 اگست بروز بدھ کو  ہوگی۔

ماہ ربیع الاول کے چاند کی رویت کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج بعد نماز عصر وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کے مرکزی سیکرٹریٹ اسلام آباد میں ہوا ، اجلاس کی صدارت چیئرمین مولانا عبد الخبیر آزاد نےکی۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے مطابق  ملک بھر میں ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا کہنا ہےکہ یکم ربیع الاول 15اگست بروز ہفتہ کو ہوگی جب کہ 12ربیع الاول 26 اگست بروز بدھ کو ہوگی

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے