صد ر مملکت سے وزیراعظم شہبازشریف کی ملاقات، مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے سے آگاہ کیا

صدر آصف علی زرداری کو  وزیراعظم شہباز شریف نے ایوانِ صدر جا کر یومِ آزادی کی مبارکباد پیش کی۔ وزیراعظم نے صدر مملکت کو مکہ مکرمہ میں طے پانے والے تاریخی امن معاہدے کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق ملاقات میں نائب وزیراعظم ووزیر خارجہ سحاق ڈار ، وزیر داخلہ محسن نقوی ، اسپیکرپنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان اور سینیٹر شیری رحمٰن بھی موجود تھیں ۔

وزیراعظم نے صدر مملکت کو مکہ باہمی دفاعی تعاون کے تاریخی معاہدے کے متعلق آگاہ کیا، آصف زرداری نے سہ فریقی امن معاہدے پر مؤثر عملدرآمد کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

صدر مملکت نے سعودی عرب،ترکیہ اور پاکستان کے برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کی کاوشوں کو سراہا۔ ملاقات میں مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

ملاقات میں وطنِ عزیز سے دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا گیا، صدر مملکت نے عوام کو درپیش معاشی مشکلات میں ریلیف فراہم کرنے کیلئے مؤثر اقدامات پر زور دیا۔

آصف زرداری نے کہا کہ امید ہے پاکستان کی مؤثر سفارتی کاوشوں سے ملک کے عالمی مقام کو مزید تقویت ملے گی، پاکستانی کاوشوں کے مثبت اثرات ملکی معیشت اور عوام کی زندگیوں پر مرتب ہوں گے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے