یونان کے جزیرے سیفنوس میں ہیلی کاپٹر حادثہ، 3 افراد ہلاک

یونان کے جزیرے سیفنوس میں ہیلی کاپٹر حادثے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے۔ مقامی حکام کے مطابق ہیلی کاپٹر نے جزیرے سے اڑان بھری تھی۔ ٹیک آف کے فوراً بعد ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا۔ حادثے کے بعد ہیلی کاپٹر میں آگ بھڑک اٹھی۔ اس حادثے میں سوار تینوں افراد جان کی بازی ہار گئے۔

حکام کے مطابق ہیلی کاپٹر میں پائلٹ کے علاوہ ایک برطانوی جوڑا سوار تھا۔ دونوں کی حال ہی میں شادی ہوئی تھی۔ جوڑا ہنی مون منانے کے لیے یونانی جزیرے سیفنوس آیا تھا۔ حادثے میں پائلٹ اور دونوں مسافر ہلاک ہوگئے۔ حکام نے ہلاک ہونے والے افراد کی مزید شناخت فوری طور پر ظاہر نہیں کی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے