بلوچستان کے ضلع دکی میں بند کوئلہ کان کے اندر زہریلی گیس بھرنے سے 2 مزدور جاں بحق جبکہ 4 بے ہوش ہوگئے۔
پولیس کے مطابق حادثہ دکی کے علاقے ناصر آباد میں ایک بند کوئلہ کان میں پیش آیا، جہاں مزدور کان کے اندر داخل ہوئے تو زہریلی گیس کے باعث حادثہ رونما ہوا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ زہریلی گیس سے متاثر ہونے والے 4 مزدوروں کو بے ہوشی کی حالت میں فوری طور پر ڈی ایچ کیو اسپتال دکی منتقل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق ضروری کارروائی کے بعد جاں بحق مزدوروں کی لاشیں ورثا کے حوالے کردی گئی ہیں۔
