اسلام آباد اور راولپنڈی میں مون سون بارش کے ایک اور طاقتور اسپیل نےجل تھل ایک کردیا، جڑواں شہروں میں مجموعی طور پر 70 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ موسمیات کےمطابق اسلام آباد کےسیدپور میں سب سے زیادہ 85 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی، جبکہ گولڑہ اور پی ایم ڈی میں 75، بوکڑہ میں 52 ملی میٹر بارش ہوئی،راولپنڈی کےشمس آباد میں 64، کچہری میں 35، پیرودھائی میں 62، کٹاریاں میں 64 اورگوالمنڈی میں 43 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
شدید بارش کے باعث آریہ محلہ سے ملحقہ علاقوں میں برساتی پانی نشیبی علاقوں کی گلیوں میں داخل ہوگیا، جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے،سب سے زیادہ بارش نالہ لئی کے اسلام آباد میں کیچمنٹ ایریا میں ہوئی۔
